پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10 میں بنگلادیشی کھلاڑیوں کی شرکت سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

تین بنگلا دیشی کرکٹرز کو پی ایس ایل 10 کے لیے این او سی مل گیا۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ 10ویں ایڈیشن کے لیے تین کرکٹرز کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دے دیا ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ 11 اپریل سے 18 مئی تک چلنے والے پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے پلیئر ڈرافٹ میں کُل تین بنگلا دیشی کرکٹرز کا انتخاب کیا گیا تھا۔

دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ناہید رانا کو پشاور زلمی نے منتخب کیا، جبکہ لٹن داس اور رشاد حسین کو بالترتیب کراچی کنگز اور لاہور قلندرز نے ٹیم میں شامل کیا۔

تاہم، مارکی لیگ میں ان کی شرکت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ بنگلہ دیش کو 20 اپریل سے 2 مئی تک دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے زمبابوے کی میزبانی کرنی ہے لیکن بنگلا دیشی میڈیا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، بی سی بی نے داس اور حسین کو پورے سیزن کے لیے این او سی دے دیا ہے، جب کہ رانا کو جزوی کلیئرنس مل گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں