تازہ ترین

تین بلین ڈالرز ڈپارٹ: وزیرخزانہ کا سعودی عرب کا شکریہ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعیدالمالکی کی ملاقات ہوئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاک سعودیہ تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور دیرینہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ معیشت اور تجارت سمیت مختلف محاذوں پر غیرمعمولی تعلقات ہیں۔

وزیرخزانہ نے سعودی سفیر کو تعمیرِنو اور بحالی کے پروگرام سےآگاہ کیا اور اسٹیٹ بینک میں3بلین امریکی ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع پراظہارتشکر کیا۔

وزیرخزانہ نےمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پرسعودی فنڈبرائےترقی کاشکریہ اداکیا۔

اعلامیہ کے مطابق سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے طویل المدتی تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کامقصدپاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنا ہے وزیرخزانہ نےپاکستان کےساتھ تعاون اور امداد پر سعودی عرب کاشکریہ اداکی۔

Comments