پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

کراچی میں فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے نیو کراچی گبول ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد سگے بھائی ہیں جن کی شناخت نذر محمد 24 سال، سعید محمد عمر 25 سال اور خیال محمد عمر 36 سال کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 14 اور تیس بور کے 12 خول ملے ہیں، واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

خیال رہے کہ کراچی میں جرائم اور قتل کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ روز شہر میں سال 2022 کے دوران ہونے والے جرائم اور قتل کے واقعات پر رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق 450 افراد کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا جبکہ صرف اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں 92 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق اقدام قتل کے واقعات کے دوران 580 شہریوں کو زخمی کیا گیا، شہر میں 209 خواتین اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوئے۔

شہر میں رواں سال کے دوران 2480 اغوا کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مختلف علاقوں میں بچوں کی گمشدگی کے 394 واقعات رپورٹ ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں