شکرگڑھ: جلالہ بند پر 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، ڈوبنےوالے تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ کے جلالہ بند پر تین بہن بھائی دریائے راوی میں ڈوب گئے ، جاں بحق بچے فیملی کے ساتھ سیر کے لیے آئے تھے۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں، مرنے والوں میں بارہ اور چودہ سال کے دو بچےاورآٹھ سال کی ایک بچی شامل ہے، علاقہ کی فضا سوگوار‘جاں بحق بچے آپس میں کزن ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا بچے پھسل کردریا میں جاگرے تھے، جس میں ایک بہن اور 2 بھائی شامل تھے، فیملی نواحی گاؤں کھناسے سیر کیلئے آئی تھی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ڈی سی نارووال سےٹیلیفونک رابطہ کرکے متاثرہ فیملی کوتمام ترسہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیرکیلئےآنےوالےافراداحتیاطی تدابیرلازمی اختیارکریں، بچوں کاخاص خیال رکھیں،اکیلا نہ چھوڑیں،ندی نالوں کےقریب نہ جانےدیں۔