پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ملک کےمختلف حصوں میں آج سےتین روزہ انسداد پولیوکاآغاز

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ،بلوچستان،فاٹا سمیت گلگت اور دیامیر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق صوبہ بلوچستان کےانتیس اور خیبرپختونخوا کےچھ اضلاع اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے۔

انسداد پولیو مہم کےدوران بلوچستان میں پانچ سال تک کی عمر کے چوبیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخواہ کےاضلاع پشاور، کوہستان، شانگلہ، بٹ گرام، ایبٹ آباد اورمانسہرہ میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ادھرگلگت اور دیامیرمیں بھی تین روزہ پولیو مہم آج شروع ہورہی ہے۔اس مہم کےدوران پانچ سال تک کی عمر کے بیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

یاد رہےکہ گزشتہ ماہ پولیو کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں سخت سیکورٹی انتظامات میں 3 روزہ ویکسی نیشن مہم شروع کی گئی تھی۔جس میں ہزاروں ٹیموں نےلاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے تھے۔

واضح رہےکہ گزشتہ 2 سال میں پاکستان نے انسداد پولیو کے لیے نہایت بہترین اور منظم اقدامات اٹھائے ہیں جن کے باعث ان 2 سالوں میں پولیو کیسز کی شرح میں خاصی کمی آئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں