اشتہار

کراچی والے ہوشیار! پانی میں موجود خطرناک وائرس شہریوں کی جان لینے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے پانی میں موجود نگلیریا وائرس نےایک اور شہری کی جان لے لی ، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے پانی میں خطرناک وائرس شہریوں کی جان لینے لگا، محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ 19 سال کا نوجوان ظاہر شاہ نگلیریا کے باعث انتقال کرگیا، متعلقہ شخص پیشہ کے اعتبار سے مزدور تھا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ نوجوان کو 27 مئی کو بخار، سر درد اور الٹی کی شکایت پراسپتال لایاگیاتھا، جہاں 28 مئی کو موت واقع ہوئی۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں نگلیریا سے اموات کی تعداد3ہوگئی ، تینوں ہلاکتیں ایک ہفتے کے دوران ہوئی ہیں۔

پہلی ہلاکت کورنگی کی رہائشی خاتون کی ہوئی ، محکمہ صحت حکام کے مطابق خاتون گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال میں اپنی والدہ کی تیمارداری کے لئے موجود تھی، خاتون نے اسپتال میں وضو کیا جس کے بعد شام کو طبیعت خراب ہوگئی ، خاتون کو جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں نگلیریا کی تصدیق ہوئی۔

خیال رہے نگلیریا ایک خطرناک وائرس ہے، جو ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہوجاتا ہے اور دماغ متاثر کرنا شروع کردیتا ہے، اس کی علاماتیں سات دن میں ظاہر ہوتی ہے، جو گردن توڑ بخار سے ملتی جلتی ہیں، سرمیں تیز درد ہونا، الٹیاں یا متلی آنا ، گردن اکڑ جانا اور جسم میں جھٹکے لگنا اس کی واضح علامات ہیں۔

یہ وائرس عمومآ سوئمنگ پولز ،تالاب سمیت ٹینکوں میں موجود ایسے پانی میں پیدا ہوتا ہے، جس میں کلورین کی مقدار کم ہوتی ہے جبکہ شدید گرمی بھی نگلیریا کی افزائش کا سبب بنتی ہے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں