جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کا کہنا ہے کہ تینوں فارمیٹ کھیلنا کھلاڑیوں کے لیے مشکل ہوگیا ہے۔
جنوبی افریقا ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے حالیہ بیان میں کہا کہ کھلاڑی سوچنے لگے ہیں کہ کیا وہ تینوں فارمیٹ کھیل سکتے ہیں کیونکہ کھلاڑیوں کے لیے اب یہ مشکل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا انٹرنیشنل کیلنڈرز میں میچز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اب کھلاڑیوں کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ میں عمر کے جس حصے میں ہوں اور مجھے اپنے کیرئیر سے متعلق سوچنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: کوئنٹن ڈی کوک کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ڈی کوک کا کہنا تھا کہ اپنی خوشی سے سب فارمیٹ کھیل رہا ہوں 50 اوورز کرکٹ اچھی جا رہی ہے ہم ورلڈکپ جیتنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈی کوک نے بنگلہ دیش سے سیریز کے بعد سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں وہ پہلے بھارتی لیگ کھیلے پھر جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان سیریز میں حصہ لیا۔
جنوبی افریقی بلے باز ٹی 20 ورلڈ کپ، سی پی ایل اور ہنڈریڈ لیگ کھیلنے کے بعد بھارت میں ایک مختصر ٹی 20 سیریز کھیلیں گے۔