تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کوئنٹن ڈی کوک کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کوئنٹن ڈی کوک کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ڈی کوک کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فوری طور پر موثر ہوگا۔

کرکٹ جنوبی افریقہ نے ان کی ریٹائرمنٹ کی وجہ اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنا بتائی ہے اور کہا ہے کہ ڈی کوک اہلِ خانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

انتیس سالہ ڈی کوک نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو سے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے 54 ٹیسٹ میچز میں 38.82 کی اوسط سے 3300 رنز اسکور کیے، ٹیسٹ کیریئر میں ڈی کوک نے 6 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ڈی کوک کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین اسکور 141 ناٹ آؤٹ ہوئے۔

کوئنٹن ڈی کوک نے وکٹ کے پیچھے 232 شکار کیے جن میں 221 کیچز اور 11 اسٹمپس شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -