اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مٹیاری: دریا کنارے سیلفی لینے والے 3 دوست دریا میں جا گرے

اشتہار

حیرت انگیز

مٹیاری: ہالہ اولڈ سندھو دریا پر سیلفی لینے کے شوقین تین نوجوان سیلفی لیتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے دریا میں جا گرے دو نوجوان ہلاک جب کہ ایک کو بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں ہالہ اولڈ سندھو دریا پر تین نوجوان تفریح کے غرض آئے تھے،پکنک کیے دوران تینوں نوجوانوں نے سیلفی لینا شروع کیں کہ پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور دریا میں جا گرے۔

ریسکیو اداروں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دریا میں نوجوانوں کی تلاش شروع کردی، تلاشی کے دوران ایک نوجوان کو بآحفاظت نکال لیا گیا تا ہم دو نوجوان دریا میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔

مٹیاری پولیس کے مطابق تینونوں نوجوان دوست تھے اور مٹیاری کے ایک ہی محلے میں رہتے تھے نوجوان سیلفی لیتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکے اور دریا میں جا گرے ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں تینوں دوست دریا میں بہہ گئے جہاں ریسکیو ادروں نے ایک دوست کو بچالیا ہے جسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاقہ مینوں کا کہنا ہے کہ عید مے موقع کئی نوجوان تفریح کی غرض سے دریا کا رخ کرتے ہیں اور سہولیات نہ ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں،حکومت کو چاہیے کہ علاقہ کے واحد تفریح گاہ پر حفاظتی اقدام کیے جائیں تا کہ لوگ بآسانی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریح منانے آسکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں