تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہفتے میں تین چھٹیاں: ملازمین کی سہولت کیلئے ہسپانوی حکومت کا بڑا اعلان

میڈرڈ : اسپین دنیا کا پہلا ملک بن گیا جہاں ہفتے میں تین دن تعطیل ہوگی، البتہ اس پراجیکٹ میں ان کمپنیوں کو شامل کیا جائے گا جو اس میں دلچسپی رکھتی ہوں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اسپین میں سرکاری سطح پر ایسا پراجیکٹ شروع کرنے جارہا ہے جس کے تحت ہفتے میں چار دن کام ہوگا اور تین دن چھٹی ہوگی۔

بہت ممالک میں چار روزہ کاروباری سرگرمیوں کو کافی مقبولیت حاصل ہے، جو موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے اور تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے و ذہنی صحت میں بہتری کا باعث ہے۔

ہسپانوی حکومت کی جانب سے تفصیلات کی عدم فراہمی پر ایک چھوٹی بائیں بازو کی جماعت ماس پیاز نے بتایا کہ اس نے 3 سال کے لیے 5 کروڑ یورو کے منصوبے کی تجویز پیش کی ہے۔

اس منصوبے کے تحت ٹرائل میں شامل کمپنیاں اپنے دفتری دورانیے کو کم کریں گی اور ممکنہ نقصانات کی تلافی کی جائے گی۔

پہلے سال میں سو فیصد، دوسرے سال میں 50 فیصد اور تیسرے سال میں 33 فیصد تلافی کی جائے گی۔

ماس پیاز کے رہنما ہیکٹر تاجیرو کے مطابق اس تبدیلی سے دفاتر ورکرز کی غیرحاضری میں کمی آئے گی اور وہ زیادہ خوش رہ سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -