جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

تھری ایڈیٹس سیکوئل سے متعلق قیاس آرائیوں کی حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل سے متعلق قیاس آرائیوں کی حقیقت بلآخر سامنے آگئی ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ کرینہ کپور نے فلم کے سیکوئل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے دلچسپ ویڈیو شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

ویڈیو میں انہوں نے سیکوئل بنائے جانے پر اپنے شک کا اظہار کیا تھا۔

- Advertisement -

عامر خان، شرمن جوشی اور آر مادھون کی ایک پریس کانفرنس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا تھا کہ ’میرے علم میں لائے بغیر سیکوئل کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ سیکوئل میرے بغیر کیسے ممکن ہے؟‘

متعلقہ: تھری ایڈیٹس کا سیکوئل کب آئے گا؟ کرینہ کپور نے اشارہ دے دیا

کرینہ کپور نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں وائرس (نومن ایرانی) کو بھی ٹیگ کیا اور پوچھا کہ ’کیا یہ بات آپ سے بھی خفیہ رکھی گئی ہے؟‘

لیکن اب اُس پریس کانفرنس کی تصویر کا معمہ حل ہوگیا۔ دراصل وہ ایک اشتہار کی تصویر ہے جس میں عامر خان، شرمن جوشی اور آر مادھون ساتھ بیٹھ کر کسی معاملے پر گفتگو کر رہے ہیں۔

کرینہ کپور کا خدشہ غلط ثابت ہوا کیونکہ ’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل نہیں بن رہا اور یہ خبر مداحوں کے لیے مایوس کن ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں