جمعہ, نومبر 29, 2024
اشتہار

ٹانک: کھلونا بم پھٹنے سے 3 سگے بھائی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ٹانک: صوبہ خیبرپختواہ کے ضلع ڈی آئی خان میں کھلونا بچوں کی موت کا پروانہ بن گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دلخراش واقعہ ٹانک کے نواحی گاؤں شاہ عالم محسود کورونہ میں پیش آیا ،جہاں کھلونا نمابم پھٹنے سے تین کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بچے سگے بھائی ہیں، جن کی عمریں چھ، سات اور بارہ سال کے درمیان تھی۔

- Advertisement -

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچےنالے سےکھلونا نمابم ملنےپر گھر لےآئے تھے جو زور دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ جاں بحق بچوں کی میتوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے چند روز قبل وادی نیلم آزاد کشمیر کے علاقے کیل بیلہ میں کھلونا بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں جبکہ تین زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بدامنی کا شکار رہنے والے ڈیرہ اسماعیل خان اور اس سے متصل علاقوں میں کھلونا بم پھٹنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، دو سال قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں کھلونا نما بم پھٹنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں