تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

جنگلات میں لگی آگ بجھانے والا طیارہ گر کر تباہ 3 افراد ہلاک

سڈنی: آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بجھانے والا فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے جنگلات میں خوفناک آگ بجھانے کے لیے مدد کرنے والا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں سوار پائلٹ اور عملے کے 2 ارکان ہلاک ہوگئے، حکام کے مطابق ہرکیولس سی 130 طیارہ ایک پہاڑی علاقے میں دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

طیارہ گرنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں تاہم نیو ساؤتھ ویلز رورل فائر سروس کے کمشنر شین فٹزسمنس کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں نے پانی کے ٹینکروں کو لے جانے والے طیاروں کا اڑنا بہت مشکل بنادیا ہے۔

فائٹزمسن نے کہا کہ ہمارے پاس متعدد فائر فائٹرز اور عملہ موجود ہے جو اس علاقے میں موجود ہے اور آگ پر قابو پانے کے لیے کام کررہا ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر میں آسٹریلیا میں آگ لگنے کے آغاز کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 32 تک جاپہنچی ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے انتہائی تجربہ کار امریکی فائر فائٹرز اور کینیڈا کی فرم کولسن ایوی ایشن کام کررہی ہیں جس سے معاہدے کے تحت آگ پر قابو پانے میں مدد جاری ہے۔

گلے ڈیز بریجیلین نے کہا کہ حادثے نے فائر فائٹرز کو درپیش خطرے کو اجاگر کردیا ہے، فائر فائٹرز آسٹریلیا کے جنوب مشرق میں بڑے پیمانے پر لگی آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں