جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

تین یتیم بچھڑی بہنوں کو ایک "تصویر” نے نئی زندگی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: قدرت کھبی ایسے معجزے کردیتی ہے کہ جو کسے کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوتاہے۔

ایسا ہی واقعہ بھارت کے ضلع حیدرآباد میں پیش آیا، جب ایک سائنسی میلے کی تصاویر کی بدولت تین یتیم بہنیں ملیں۔

کہانی کچھ یوں کہ دو یتیم بہنیں چند سال قبل اپنے سب سے چھوٹے بہن بھائی سے جدا ہوگئیں تھیں،دونوں یتیم بچیاں جن کی عمریں بارہ اور چودہ سال کے درمیان ہیں، شب وروز یہ آرزو کرتی رہتی کہ ہمارے بچھڑے بہن ہم سے آملے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں بہنیں تین سال پہلے تک اپنے والد کے ساتھ رہتی تھیں لیکن ان کے مرنے کے بعد ان میں سے دو یتیم خانے میں رہنے لگیں، تیسری اور سب سے چھوٹی بہن نے اپنی دادی کے پا س رہنے کا فیصلہ کیا، دادی کے انتقال کے بعد چھوٹی بچی سڑکوں پر بھٹک گئی۔

ایک روز یتیم خانے کے افسران نے اسے سڑک سے اٹھا کر دوسر ے یتیم خانے میں منتقل کردیا، اس دوران دونوں بڑی بہنوں کو اس کے بارے میں کچھ پتہ نہ چل سکا۔

خوش قسمتی سے ایک دن ایک سائنس میلے کی کچھ تصاویر مختلف یتیم خانوں میں گردش کررہی تھی کہ اسی دوران دونوں لڑکیوں نے اپنی سب سے چھوٹی بہن کی شناخت کی، لڑکیوں نے یتیم خانے کے حکام کو بتایا کہ سائنس میلے کی ایک تصویر میں ان کی گم شدہ بہن سے مشابہت رکھتی تھی۔

حکام نے تینوں بہنوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا، جس میں تصدیق ہوئی کہ واقعی میں یہ تینوں سگی بہنیں ہیں، سائنسی میلے کی تصاویر نے بچھڑی بہنوں کو ملادیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں