تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاکستان کے تین ایتھلیٹس پر 4 سال کی پابندی عائد

لاہور: پاکستان کے تین ایتھلیٹس پر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر چار سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تین ایتھلیٹس پر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر چار سال کی پابندی لگادی گئی، محبوب علی، محمد نعیم اور سمیع اللہ کا ساؤتھ ایشین گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

تینوں ایتھلیٹس پر واڈا قوانین کے مطابق چار، چار سال کی پابندی لگائی گئی ہے، ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے پاکستان پانچ میڈلز سے بھی محروم ہوگیا۔

اس حوالے سے ایتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز انتظامی کمیٹی کی جانب سے آگاہ کر دیا گیا۔ تاہم فیڈریشن نے تاحال کھلاڑیوں کی پابندی سے متعلق اعلان نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: تین پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے

تینوں ایتھلیٹس کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ملنے والا کیش پرائز بھی واپس کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ ایتھلیٹس نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے نوٹس کے جواب میں قوت بخش ادویات استعمال کرنے سے انکار اور بی سیمپل کے لیے جانے کا کہا ہے۔

خیال رہے کہ تینوں ایتھلیٹس محبوب علی ،محمد نعیم اور سمیع اللہ کے ساؤتھ ایشین گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

Comments

- Advertisement -