جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

مردہ بچی اچانک زندہ ہونے کے ایک گھنٹے بعد دوبارہ چل بسی

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو میں اپنی نوعیت کا غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک مردہ قرار دی گئی کمسن بچی اچانک زندہ ہوگئی اور ٹھیک ایک گھنٹے بعد دوبارہ چل بسی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین سالہ بچی کو ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا تھا جو آخری رسومات کے دوران اٹھ کھڑی ہوگئی۔ اہل خانہ یہ منظر دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے۔

بچی کو کچھ روز قبل پیٹ میں درد اور بخار کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے کر لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی تھی۔

آخری رسومات کے دوران زندہ ہونے پر بچی کی والدہ میری جین مینڈوزا نے ڈاکٹروں پر غلفت برتنے کا الزام عائد کر دیا تھا۔ جبکہ ڈاکٹرز بھی بچی کے دوبارہ زندہ ہونے پر حیران تھے۔

گھر میں ایک بار پھر خوشی کی لہر دور گئی تھی لیکن یہ سلسلہ زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکا۔ ایک گھنٹے بعد کمسن بچی بے ہوش ہوگئی اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں