اشتہار

ورلڈکپ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 25 اگست سےشروع ہو گی۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائےگا۔

میگا ایونٹ میں فائنل سمیت 48 مقابلے کھیلےجائیں گے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل 19 نومبر کو احمدآباد میں شیڈول ہے۔

- Advertisement -

آئی سی سی نے ورلڈ کپ2023کا تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا، جس کے تحت ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کےدرمیان5اکتوبر کو ہوگا۔

اس حوالے سے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے9میچ ری شیڈول کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کا مقابلہ14اکتوبر کو احمدآباد میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں