پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ریچھ اور شیر آمنے سامنے آگئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر شیر کے شکار کرنے کی ویڈیو اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

تاہم اب بھارتی ریاست مہاراشٹر کے تاڈوبا نیشنل پارک میں ریچھ اور شیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔

مذکورہ ویڈیو بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر ساکیت بدولا نے شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’ریچھ مختلف انداز میں سلام کررہا ہے۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر پارک میں بیٹھ کر ریچھ کو گھور رہا ہے۔

ریچھ بھی پیچھے ہٹنے کے بجائے شیر کے سامنے آکر اچھلنا شروع کردیتا ہے شیر اچانک جگہ سے ہٹنے کی کوشش کرتا ہے لیکن پھر دوبارہ بیٹھ جاتا ہے۔

ویڈیو کے آخر میں ریچھ وہاں سے جاتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

ریچھ اور شیر کی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’کون پہلے پلکیں جھپکاتا ہے۔‘ ایک اور صارف نے مسکراتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ایک زبردست سلام تھا۔‘

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’میرے خیال میں شیر ریچھ کی پہلی چال کا انتظار کررہا تھا لیکن ریچھ شیر کا سامنا کیے بغیر وہاں سے چلا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں