بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کیا آپ چیئر چیلنج پورا کرسکتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انٹرنیٹ پر متحرک صارفین آئے روز اپنے دوستوں کو عجیب و غریب چیلنجز دیتے ہیں، اسی تناظر میں ایک نیا مقابلہ سامنے آیا جسے چیئر چیلنج کا نام دیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ پر نت نئے چیلنجز کا آنا کوئی نئی بات نہیں، صارفین ایک دوسرے کو کبھی ٹھنڈے پانی میں نہانے کا چیلنج دیتے ہیں تو کبھی منہ کے بل گرنے کا چلینج دیتے ہیں۔

ٹک ٹاک پر ان دنوں کرسی چیلنج بہت زیادہ مقبول ہورہا ہے اور صارفین اپنے دوستوں کو بھی اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے منتخب کررہے ہیں۔

- Advertisement -

کرسی چیلنج کیا ہے؟

ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر اب تک متعدد ویڈیوز شیئر ہوئیں جنہیں #ChairChallenge ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا گیا، اس مقابلے میں حصہ لینے والے صارف کو اپنی ویڈیو بنانا ہوتی ہے۔

مقابلے میں حصہ لینے والے امیدوار کو دیوار سے تین فٹ دور کھڑے ہوکر نوے کے زاویے میں جھک کر کرسی کو اس انداز سے اٹھانا ہوتا ہے کہ اُس کی پوزیشن برقرار رہے۔

کیا آپ یہ چیلنج قبول کرسکتے ہیں؟ کمنٹس میں جواب دیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں