تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ٹک ٹاک کا جوابی وار، بھارت سے کاروبار ختم کرنے کا اعلان

بیجنگ / نئی دہلی: بھارت کی جانب سے عائد کی جانے والی مستقل پابندی کے بعد چین کی سوشل میڈیا کمپنی ٹک ٹاک نے بھارت سے اپنا کاروبارمکمل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ موبائل ایپلیکیشنز ٹک ٹاک اور ہیلو بائٹ ڈینس نامی چینی کمپنی کی زیر ملکیت ہے جس نے ایک روز قبل بھارت کی جانب سے عائد ہونے والی پابندی پر سخت ردعمل دیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بائٹ ڈینس نے بھارت میں ٹک ٹاک اور ہیلو ایپ کو مستقل بند کر کے کاروبار ختم کرنے کا اعلان کیا۔

ٹک ٹاک کی عالمی عبوری سربراہ وینیسا پاپیس اور عالمی کاروباری حل کے نائب صدر بلیک چاندلی نے ملازمین کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا کہ بھارت میں سروسز بند کردی گئیں ہیں، جس کے بعد ہم بھارت میں ان دونوں کمپنیوں کے لیے کام کرنے والے ملازمین کی تعداد کو گھٹا رہے ہیں۔

ای میل میں کمپنی نے اپنے فیصلے سے متعلق بتایا کہ اس اقدام کے بعد بھارت سے تعلق رکھنے والے تمام ملازمین متاثر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چینی ٹیکنالوجی کا خوف، بھارت میں ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکیشنز پر مستقل پابندی عائد

ای میل میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں معلوم نہیں کہ بھارت میں دوبارہ کب سروسز بحال ہوں گی، ہم نے اپنے طور پر اُن سے تعاون کیا اور مستقبل میں بھی ایسا کریں گے‘۔ ملازمین کو بھیجی گئی ای میل میں یہ امید بھی ظاہر کی گئی کہ بھارت میں واپسی ہونا ناممکن نہیں ہے۔

بائٹ ڈینس کے ایک ذرائع کے مطابق کمپنی نے بدھ کے روز ایک پروگرام کا اہتمام کیا، جہاں کمپنی نے بھارت میں کاروبار بند کرنے کے حوالے سے صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

ٹک ٹاک کے ترجمان نے سروس بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کے 29 جون 2020 کو جاری ہونے والے احکامات کی روشنی پر کمپنی عمل کررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -