تازہ ترین

امریکا: ٹک ٹاک کے خلاف کریک ڈاؤن کا بل منظور

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے خلاف کریک ڈاؤن کا بل امریکی ایوان نمائندگان میں منظور کرلیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹک ٹاک پر کریک ڈاؤن بل کے حق میں 352 پڑے جبکہ مخالفت میں صرف 65 ووٹ کاسٹ ہوئے، کریک ڈاؤن کا بل منظوری کے لیے اب امریکی سینیٹ میں بھیجا جائے گا۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، چیٹ مزید محفوظ

خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک سے علیحدہ نہ ہونے پر بائٹ ڈانس کی ویب ہوسٹنگ سروس روک دی جائیں گی، چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک ایپ سے علیحدگی کے لیے 165 دن دیئے گئے ہیں۔

رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ امریکا کو خدشات ہیں کہ چینی ایپ ٹک ٹاک سے حساس معلومات کو چوری کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -