اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ٹک ٹاک کا تخلیقی ویڈیو بنانے والے صارفین کے لیے خاص اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: سماجی رابطے کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے  لیے پہلی بار ویڈیو مقابلے کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اپنے آئی ڈیز پر ویڈیو شیئر کرنے والے صارفین بھی ’ون ملین آڈیشن‘ کا حصہ بن سکتے ہیں انہیں بس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ کا استعمال کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک صارفین تخلیقی ویڈیوز کے ساتھ 1MAuditionPK# ہیش ٹیگ استعمال کریں گے۔ مقابلے کا آغاز 6 جنوری سے ہوگا جو 22 جنوری تک جاری رہے گا۔

- Advertisement -

ڈانسنگ، مزاحیہ ویڈیوز یا دیگر دلچسپ ویڈیوز بنانے والے صارفین کو اپنی ویڈیو کے ساتھ #1MAComedy, #1MATalent, #1MASing&Dance# تینوں میں سے کوئی ایک متعلقہ ہیش ٹیگ استعمال کرنا ہوگا۔

جیسے اگر آپ گانا گانے یا ڈانس کرنے کی ویڈیو بنا رہے ہیں تو اُس کے ساتھ 1MASing&Dance# اور 1MAuditionPK#کا ہیش ٹیگ استعمال ہوگا۔

علاوہ ازیں دیگر کیٹگریز میں ویڈیو بنانے والے بھی اپنا کانٹینٹ ون ملین آڈیشن پی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: یومِ‌ آزادی : پب جی کا پاکستانی صارفین کے لیے زبردست اعلان

مقابلے میں حصہ لینے والے امیدواران میں سے ہر کیٹگری سے 9 کو فاتح قرار دیا جائے گا اور جیتنے والوں کا اعلان بھی 22 جنوری کو ہی کیا جائے گا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے فاتح صارفین کو ایک ہزار ڈالرز کی مالیت کے مختلف واؤچرز دیے جائیں گے اسی دوران دوسرے اور تیسرے نمبر پرآنے والے صارفین کو بالترتیب 800 اور 500 ڈالرز والے واؤچرز دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے یہ مہم 2018 میں متعدد ممالک میں شروع کی گئی تھی۔ پاکستان میں صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے پاکستان میں بھی مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں