تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یومِ‌ آزادی : پب جی کا پاکستانی صارفین کے لیے زبردست اعلان

اسلام آباد: آن لائن گیم پب جی کی انتظامیہ نے چودہ اگست کے روز پاکستانی پلیئرز کے لیے خصوصی گیم کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

پلیئرز ان نان بیٹل گراؤنڈ (پب جی) پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے 74ویں آزادی کے روز پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے خصوصی آن لائن گیم کا انعقاد کیا جائے گا۔

پب جی پاکستان کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’گیم کا آغاز رات 8 بج کر 10 منٹ پر ہوگا اور چودہ منٹ میں اس کا اختتام ہوجائے گا‘۔ رپورٹ کے مطابق فاتح کھلاڑی کو نقد انعام بھی دیا جائے گا۔

گیم میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو پہلے اپنی رجسٹریشن کروانی ہوگی جس کے بعد انہیں ایک ٹیم میں‌شامل کیا جائے گا تاکہ متعلقہ کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی اور گیم میں داخل نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں: ‘پاکستان میں پب جی پرپابندی ختم کرنا سمجھدار اقدام ہے’

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پب جی نے حال ہی میں صارفین کے لیے گیم میں پاکستان کے تاریخی مقامات والے میپ شامل کیے ہیں اور امکان ہے کہ چودہ اگست کو منعقد ہونے والے مقابلے میں اس ہی میپ کو استعمال کیا جائے۔

 ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے پلیئرز کو پہلے مشن مکمل کرنا ہوں گے جس کے بعد انہیں گیم میں شامل کیا جائے گا اور پھر جیتنے والے کھلاڑی کو نقد انعام بھی دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں پیش آنے والے خودکشیوں کے واقعات کے بعد گیم پر پابندی عائد کردی گئی۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اس پابندی کو ختم کیا گیا تھا جس کے بعد پی ٹی اے حکام کا پب جی انتظامیہ سے رابطہ ہوا اور پھر ملک بھر میں گیم پر سے پابندی اٹھا لی گئی۔

Comments

- Advertisement -