جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ٹک ٹاک نے آن لائن رقم ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: ٹک ٹاک کے مالک بائٹ ڈانس نے ٹک ٹاک کی آن لائن رقم ادائیگی کی  سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاک کے مالک کا کہنا تھا کہ ہماری سروس ڈویِن پے سے منسلک ہے، جس پر صارف کو وائلٹ کی سہولت دی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وی چیٹ اور علی پے بھی اسی سروس کو استعمال کررہے ہیں اور اُن کا تجربہ خاصہ اچھا رہا ہے۔ بائٹ ڈانس کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ای پیمنٹ کے بعد ٹک ٹاک کے صارفین کو بھی رقم ادائیگی کی آسان اور اچھی سہولت مل جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں یہ سروس صرف چین کے صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، اگلے مرحلے میں اس کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا اور دو سے تین ماہ بعد یہ اُن تمام ممالک میں دستیاب ہوگی جہاں ٹک ٹاک کی سروس چل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے نئی اور سخت تبدیلیاں‌ کردیں

ای پیمنٹ سروس کے بعد صارف ٹک ٹاک کی مدد سے کوئی بھی جیسے موبائل، الیکٹرانک اشیاء، کھانا و دیگر چیزیں باآسانی خرید سکتا ہے، وائلٹ میں رقم جمع کرانے کے لیے ڈویِن پے کی مقررہ برانچ پر جانا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ رقم ادائیگی کا یہ طریقہ تیز ترین اور محفوظ ہے، آن لائن خریداری کے وقت جب آپ کو ئی چیز منتخب کریں گے اور اُس کا آرڈر کریں گے تو وائلٹ میں موجود رقم فروخت کنندہ کے اکاؤنٹ میں چلی جائے گی۔

ٹک ٹاک کے مالک کا یہ بھی کہنا تھا کہ مستقبل میں اچھی ویڈیوز بنانے والے صارفین کو کمپنی کی جانب سے اشتہارات دیے جائیں گے جس کی مد میں انہیں اسی کے ذریعے رقم ادا کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں