جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ میں ٹاک ٹاک نے بھی انٹری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

مختصر دورانیہ کی معروف شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) چیٹ روبورٹ متعارف کرادیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے ‘ٹاکو’ نامی مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ ایپلی کیشن کے اندر ہی متعارف کرایا ہے، جسے صرف ابھی فلپائن میں آزمایا جارہا ہے، ایپلی کیشن نے چیٹ بوٹ کی آزمائش کے لئے فلپائن کے محدود صارفین کو رسائی دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹاکو کو ٹک ٹاک پر ویڈیوز سمیت دیگر مواد کے بہتر اور جلد نتائج کو تلاش کرنے کے لئے متعارف کرایا گیا ہے تاہم ساتھ ہی مذکورہ فیچر صارفین کے سوالات کے جوابات بھی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ ویڈیوزاپ لوڈ نہیں ہونگی؟ ٹک ٹاک نے بتادیا

ٹک ٹاک کے چیٹ بوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے صارفین ایپلی کیشن پر ہی استعمال کر سکیں گے، اسے استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ٹک ٹاک کو بند کرنے کی ضرورت نہیں۔

’ٹاکو‘ کے فیچر کو صارفین کے ہوم پروفائل پر دیا گیا ہے، صارفین اسے فار یو کے برابر میں دیکھ سکیں گے لیکن اس وقت مذکورہ فیچر صرف اور صرف فلپائن میں محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

ٹک ٹاک نے واضح کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ’ٹاکو‘ کو بڑے پیمانے پر فوری طور پر متعارف کرائے جانے کا کوئی ارادہ نہیں، ساتھ ہی پلیٹ فارم نے صارفین سے تجویز مانگی ہے کہ وہ اس متعلق اپنی رائے دیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر ٹک ٹاک نے ٹاکو کو پلیٹ فارم کا مستقل حصہ بنادیا تو یہ پہلا پلیٹ فارم ہوگا جس کی جانب سے چیٹ بوٹ کو بھی ایپلی کیشن کا حصہ بنایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں