اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستانی صارفین کے لیے ٹک ٹاک کی زبردست سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی صارفین کے لیے سیفٹی سینٹر میں اردو زبان بھی شامل کرلی گئی ہے، جہاں کمپنی پالیسیز اور قواعد و ضوابط آسان اردو میں واضح نظر آرہے ہیں۔

سیفٹی سینٹر کے ذریعے صارفین کو پلیٹ فارم کے استعمال کی پالیسیز، ٹولز اور مصنوعات کی آگاہی کے ساتھ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

سیفٹی سینٹر کی مدد سے اب والدین اور سرپرست بچوں پر خصوصی نظر رکھ سکیں گے اور انہیں اس بات کا بھی علم ہوگا کہ بچہ کس قسم کی ویڈیوز کو تلاش کررہا یا دلچسپی لے رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک کا خودکشی کے بارے میں‌ سوچنے والے صارفین کے لیے زبردست اقدام

اس کے ذریعے قارئین کو ٹک ٹاک سیفٹی اور حفاظت کے حوالے سے رہنمائی دی جائے گی۔

سیفٹی اور پرائیوسی کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔

اس کے ذریعے خودکشی کے رجحان کو ختم کرنے اور صارفین کو کرونا کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں