پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین کی کرسی بھی ٹک ٹاکر کے ہاتھ لگ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق علی فیضان نامی ٹک ٹاکر بورڈ کے ہر ڈپارٹمنٹ میں پہنچ کر ویڈیو بنائی جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر پی سی بی ہر ڈپارٹمنٹ میں پہنچ کر معروف کرکٹرز کی تصاویر کو دیکھ رہے ہیں اور اس کے بعد ودیگر کمروں کا بھی جائزہ لیتے ہیں۔
ٹک ٹاکر نے ورلڈ کپ ٹرافی اور چیمپئنز ٹرافی الماری سے نکال کر ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں