تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ٹک ٹاک بھی غیر محفوظ قرار، بڑے سیکیورٹی نقص کی نشاندہی، کمپنی کا اعتراف

بیجنگ: سائبر سیکیورٹی پر  نظر رکھنے والے ماہرین نے ٹک ٹاک میں بڑے سیکیورٹی نقص کی نشاندہی کرتے ہوئے صارفین کو خبردار کردیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق  سائبر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والی کمپنی چیک پوائنٹ کی تحقیقی کمیٹی نے ٹک ٹاک میں موجود سیکیورٹی نقص کی نشاندہی کی۔

ماہرین کے مطابق ٹک ٹاک کے فائنڈ فرینڈز فیچر میں بڑی خامی ہے جس کا کوئی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے اور اس کی مدد سے صارفین کے فون نمبر، پروفائل سیٹنگز تک رسائی حاصل کرسکتا ہے جبکہ ہیکرز صارفین کے نام، پروفائل اور تصاویر سمیت تمام ڈیٹا بمعہ پاس ورڈ آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔

سائبر ماہرین کے مطابق  ہیکر اس خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان تفصیلات کو ڈیٹا بیس کی شکل میں بھی تیار کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک نے آن لائن رقم ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی

چیک پوائنٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرز اس خامی کا فائدہ اٹھا کر صارفین کا ڈیٹا مشتبہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا کہ اگر وہ اس نقص کے باوجود بھی ٹک ٹاک استعمال کررہے ہیں تو وہ آئی ڈی پر ذاتی ڈیٹا کا اندراج کم سے کم کریں۔

دوسری جانب سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کی نشاندہی پر ٹک ٹاک نے بھی وضاحت پیش کی اور کہا کہ اب تک اس نقص کی وجہ سے ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے کہ جن کی وجہ سے کہا جاسکتے ہیکرز نے فائدہ اٹھایا ہو۔

کمپنی نے تصدیق کی کہ ماہرین کی نشاندہی کے بعد سسٹم کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے جس کے بعد یہ نقص ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے نئی اور سخت تبدیلیاں‌ کردیں

ٹک ٹاک نے ایک بار پھر وضاحت کی کہ صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ہم اس نقص کی نشاندہی پر سیکیورٹی ماہرین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم اپنے دفاع کے نظام کو مضبوط کرتے رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -