جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ٹک ٹاک نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے نئی اور سخت تبدیلیاں‌ کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: سماجی رابطے کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے نئی پالیسی متعارف کرادی۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کی جانے والی پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ 18 سال یا اُس سے کم عمر صارفین کے لیے پالیسی میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

نئی تبدیلیوں کے تحت اب 18 سال یا اُس سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹ پبلک کے بجائے پرائیوٹ کردیے جائیں گے جبکہ 15 سال کی عمر تک کے بچوں کے اکاؤنٹ پر ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت ختم کردی جائے گی۔

- Advertisement -

ٹک ٹاک کے مطابق پندرہ سال یا اُس سے کم عمر بچے اب ڈو اٹ فیچر استعمال نہیں کرسکیں گے جبکہ 16 سے 18 سال تک کی عمر کے بچوں کو یہ سہولت دستیاب رہے گی۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک کی نئی پالیسیز سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا تخلیقی ویڈیو بنانے والے صارفین کے لیے خاص اعلان

کمپنی نے بتایا کہ اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے انہیں اپنے مینیو اور سیٹنگز میں جاکر تبدیلی کرنا ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمر کا تعین اکاؤنٹ بناتے وقت درج کی جانے والی تاریخ پیدائش پر کیا جائے گا، جن اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے انہیں بذریعہ نوٹی فکیشن آگاہ کردیا جائے گا۔

ٹک ٹاک نے واضح کیا کہ اُس نے پالیسی میں تبدیلی حفاظتی اقدامات کے تحت کی ہے تاکہ بچے محفوظ طریقے سے پلیٹ فارم سے جڑے رہیں اور والدین کے تحفظات کو بھی ختم کیا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں