واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کہناہےکہ خلیج تعاون کونسل کےممالک کو اپنے اختلافات ختم کرنا ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق امریکہ نے قطر کے رویے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو درست سمت میں لانا چاہتے ہیں۔ قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورت حال مستقل طور پر نہیں دیکھنا چاہتے۔
امریکہ نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتا ہے کہ قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورت حال مستقل طور پر برقرار رہے۔
خیال رہےکہ امریکی فوج کا سینٹرل کمانڈکا مرکزی دفترقطر کےالعبید ہوائی اڈےپرقائم ہے۔
دوسری جانب خلیجی عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جانے کے بعد کویت نے مصالحت کی کوششیں شروع کردیں۔
کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نےسعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد الفیصل سے ملاقات کی اور ان سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شہزادہ خالد الفیصل نےامیر کویت کو شاہ سلمان کا پیغام بھی پہنچایا۔
بعدازاں امیر کویت شیخ صباح نےقطر کے حکمران شیخ تمیم حماد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور صورت حال پر بات چیت کی ۔اس دوران انہوں نےقطر کے حکمران پر زور دیا کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جس کے نتیجے میں صورت حال مزید خرابی کی جانب جائے۔
سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ سعودی عرب اور مصر سمیت 7 عرب ممالک نے سیکیورٹی وجوہات پر قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیےتھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں