تازہ ترین

ٹیپو سلطان کی تلوار نے نیلامی میں تمام ریکارڈ توڑ دیے، کتنے میں نیلام ہوئی؟

مشہور مسلم حکمران ٹیپو سلطان کی تاریخی تلوار کی لندن میں نیلامی ہوئی جس نے ایک کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈ (پاکستانی لگ بھگ 4 ارب روپے) میں نیلام ہوکر سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیلامی کے لیے پیش کی گئی یہ تلوار ریاست میسور کے حکمران ٹیپو سلطان کی سب سے اہم تلوار تھی جس سے ان کا خاص تعلق تھا اور سلطان کی اس کے ساتھ ذاتی وابستگی تھی جو ان کے محل کے ذاتی حجرے سے برآمد کی گئی تھی۔

نیلامی منعقد کروانے والے ہاؤس بون ہامز نے منگل کو بتایا ہے کہ ٹیپو سلطان کی اس تلوار کی قیمت اندازے سے سات گنا زیادہ لگی تھی۔

آکشن ہاؤس کے مطابق ٹیپو سلطان کی موت کے بعد ان کی تلوار کو ان کی بہادری کے عوض برطانوی میجر جنرل ڈیوڈ بیئرڈ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

 

واضح رہے کہ ریاست میسور کے حاکم ٹیپو سلطان کو 18 ویں صدی کے آخر میں ہونے والی جنگوں سے شہرت ملی۔ انہوں نے 1775 اور 1779 کے درمیان کئی مرتبہ مرہٹوں کے خلاف جنگ کی اور ان کو اپنی سلطنت کے دفاع کرنے پر ’’ٹائیگر آف میسور‘‘ کا لقب دیا گیا تھا۔

ٹیپو سلطان کا یہ فقرہ آج بھی مشہور ہے اور بہادری کے لیے مثال کے طور پر اس کو بولا جاتا ہے کہ ’’شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔‘‘

Comments

- Advertisement -