وادی تیراہ کی عوام پاک فوج اور فرئینٹرکور کی جانب سے کی جانے والی شجرکاری کے احسن اقدامات کی معترف ہوگئی۔
صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں آرمی اور ایف سی نے محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجرکاری مہم کے دوران 2022 میں 18 ہزار پھل دار پودے اور ایک لاکھ 72 ہزار پودے عوام میں تقسیم کئے گئے۔
پاک فوج اور ایف سی نے 36 پھلوں کے باغات لگائے، 2023 میں فوج اور ایف سی کی کاوشوں سے 800 گھرانوں میں ایک لاکھ 75 ہزار پودے تقسیم کئے۔
میاوکی کی جدید تکنیک کے ذریعے نئے جنگلات لگائےگئے پاک فوج، ایف سی اور عوام نے مل کر شجرکاری کو ممکن اور ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی کو یقینی بنایا۔