تازہ ترین

ڈیزرٹ بنانے کا انوکھا مقابلہ

رونسیڈ: اٹلی میں کافی و کریم سے بنے ڈیزرٹ بنانے کا مقابلہ ’ترامیسو ورلڈ کپ‘ کے عنوان سے منعقد ہوا ‘ جو کہ 28 سالہ فیکٹری ورکر اینڈریانے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں اپنی نوعیت کے پہلے ترامیسو ورلڈ کپ کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ممالک سے آئے سات سو سے زائد شیفس نے شرکت کی۔

مقامی میڈیا ذرائع تک دو روز تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں شریک شیفس کو کافی اور کریم سےبنی روایتی سوئٹ ڈش ترامیسو تیار کرنی تھی۔

بیٹی کی محبت میں بنایا ٹری ہاؤس ایوارڈ جیت گیا*

مقابلے کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں شریک افراد پروفیشنل شیفس نہیں تھے، مقابلے کے شرکاء نے انعامی رقم جیتنے کے لیے مزے مزے کا ڈیزرٹ تیار کیا۔

ترامیسو مقابلے میں شریک سویٹ ڈشز کی سجاوٹ کے لیے مختلف پھلوں کا استعمال بھی کیا گیا جن کی گارنشنگ سے یہ ڈشز الگ ہی چھب دکھلانے لگیں۔

اپنی نوعیت کا یہ انوکھا اٹلی سے ہی تعلق رکھنے والے اٹھائیس سالہ فیکٹری ورکر اینڈریا چیکو لیلا نےسب سے مزیدار ڈیزرٹ تیار کر کےیہ مقابلہ جیت لیا۔

اینڈریا چیکو لیلا

وہ ایک چشمے بنانے والی فیکٹری میں کام کرتے ہیں لیکن ان کا خواب ہے کہ ایک دن وہ ایک چھوٹی سی کیک شاپ کھولیں گے جہاں وہ روایتی اشیا تیار کرکے فروخت کیا کریں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -