پیر, ستمبر 16, 2024
اشتہار

تصاویر: دنیا بھر میں افسانوی شہرت کا حامل بحری جہاز ٹائٹینک اپنی شناخت کھونے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں افسانوی شہرت کا حامل بحری جہاز ٹائٹینک کے ملبے کی نئی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

117 برس قبل ڈوبنے والے جہاز کی رومانوی ریلنگ جو اس کی سب سے واضح نشانی تھی وہ اب ٹوٹ کر گر گئی، اس ریلینگ کے سین کو فلم ٹائی ٹینک میں بھی دکھایا گیا تھا جس کی ’فرنٹ ریلنگ‘ پر روز (اداکارہ کیٹ ونسلیٹ) اور جیک (لیونارڈو ڈی کیپریو) کھڑے ہوئے تھے۔

- Advertisement -

زیرآب موجود روبوٹس کی کھینچی گئی تصاویر سے معلوم ہوا ہے اب اس کے اصلی جہاز کی وہ ریلنگ سطح اب پر گل کر گر گئی ہے، ٹائٹینک کی ملنے والی تازہ ترین تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ اس ریلنگ کا 15 فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ کر جہاز سے الگ ہوگیا۔

اس ٹکڑے کے گرنے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دیو مالائی حیثیت کا حامل جہاز کچھ عرصہ بعد پہچان کے قابل نہیں رہے گا۔

اس کے علاوہ سمندر میں بھیجے گئے روبوٹس نے جہاز کے فرسٹ کلاس کمپارٹمنٹ میں لگا یونانی دیوی کا مجسمہ بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔

واضح رہے کہ وائٹ اسٹار لائن کے اہتمام میں بننے والے دنیا کے اس سب سے بڑے جہاز کی لمبائی882 فٹ نو انچ اور چوڑائی 92 فٹ تھی جبکہ اس جہاز کی اونچائی 175 فٹ بتائی جاتی ہے۔

اس جہاز کی تعمیر کا حکم نامہ 17 ستمبر 1908 کو جاری ہوا تھا اور اس کی تعمیر31 مارچ 1909 کو شروع ہوئی تھی۔ 31 مئی 1911 کو اسے پانی میں اتارا گیا اور دو اپریل 1912 کو اس کی تعمیر مکمل ہو گئی۔

آٹھ دن بعد دس اپریل 1912 کو رات نو بجے یہ جہاز اپنے اولین سفر پر برطانوی شہر ساﺅتھیمپٹن سے امریکہ کے شہر نیویارک کے لیے روانہ ہوا۔ جہاز میں عملے کے 892 افراد سمیت 3327 مسافر سوار تھے۔

سفر کے ابتدائی چار دن بہت خوشگوار گزرے، جہاز کے مالکان اور مسافر سبھی اپنی خوش بختی پر نازاں تھے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے پرتعیش جہاز میں سفر کر رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں