منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی ’ببیتا‘ کی کار کو حادثہ پیش آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: بھارت کے مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ’ببیتا‘ کا کردار نبھانے والی منمن دتہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق منمن دتہ نے چھٹیاں گزارنے کے لیے یورپی ممالک کا رُخ کیا۔ اداکارہ کچھ دنوں قبل سوئٹزرلینڈ سے جرمنی پہنچی تھیں۔

منمن دتہ نے انسٹا گرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا کہ جرمنی میں ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا جس میں ان کی ایک ٹانگ زخمی ہوگئی۔

انہوں نے اسٹوری پر زخمی ٹانگ کی تصویر شیئر کر دی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹانگ پر پٹی بندھی ہے۔

زخمی ہونے کے بعد منمن دتہ نے مزید ٹور کا ارادہ ترک کرتے ہوئے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں