جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ڈوبتے شخص کو بچانے کی ناقابل یقین ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر ایک ڈوبتے شخص کو بچانے کی ناقابل یقین ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک جیٹ اسکی رائیڈر سمندر کی طاقت ور اور غضب ناک لہروں سے دل دہلا دینے والا مقابلہ کرتا ہے۔

یہ ویڈیو ٹوئٹر پر ایک صارف نے شیئر کی ہے، اور اسے صرف چند گھنٹوں کے اندر 14 لاکھ بار دیکھا گیا، اور دو دنوں میں اب تک 24 لاکھ بار اس ویڈیو کو دیکھا جا چکا ہے۔

ویڈیو کے مطابق ایک جیٹ اسکی رائیڈر نے سمندر میں ڈوبتے ہوئے ایک شخص کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی اور بہادری کے ساتھ سمندری لہروں کا سامنا کیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں آپ سن سکتے ہیں کہ سمندر کی لہریں کتنی غضب ناک انداز میں شور کر رہی ہیں۔

جیٹ اسکی رائیڈر ڈوبتے شخص کو کھینچ کر کامیابی اور حفاظت کے ساتھ کنارے پر لے آیا تھا، جیسے جیسے وہ آگے بڑھ رہے تھے، ایک بہت بڑی غضب ناک لہر ان کی طرف پاگلوں کی طرح دوڑ رہی تھی۔

کئی بار جیٹ اسکی پانی کی لہر میں چھپ گئی لیکن رائیڈر نے ہمت نہیں ہاری اور ڈوبتے شخص کو بچا لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں