تازہ ترین

انٹر بینک میں‌ ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سونا بھی مزید مہنگا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی 7 روپے تین پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ سونے کی قیمت میں بھی 1500 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں ڈالر 269 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

ڈالر کی قدر میں 7 روپے تین پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نئی قیمت 269 روپے 63 رپیسے ہوگئی ہے۔

سونا مزید مہنگا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت بھی 1500 روپے بڑھ گئی ہے۔

ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 10 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپے بڑھ کر 180470 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 1924 ڈالر فی اونس ہے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں