امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی گراوٹ دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر مزید 6 پیسے مہنگا ہوکر 239 روپے 71 پیسے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/r3uiHkJXkb pic.twitter.com/yscMbxiFEx
— SBP (@StateBank_Pak) September 22, 2022
فاریکس ڈیلرز کے مطابق بینک ڈالر 239 روپے 90 پیسے میں فروخت کررہے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 244 سے 246 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
انٹر بینک کے15 کاروباری سیشن میں امریکی ڈالر 20 روپے 73 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں مندی
دوسری جانب اپکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی رجحان رہا۔
اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 37 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جبکہ 100 انڈیکس 40 ہزار 927 پوائنٹس پر بند ہوا۔