ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 34ہزار 200 روپے ہوگئی۔
اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر
- Advertisement -
اسی طرح 10 گرام سونا 3686 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 15 ہزار 55 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر کم ہوکر 1775 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ دنوں سونے کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار روپے پہنچ گئی تھیں۔