کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا1200 روپے کمی سے 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1029 روپے کمی سے 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے کا ہوگیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 18ڈالرکی کمی کے بعد 2639 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔
مرغی کا گوشت 900 روپے کلو ہوگیا
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔