The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، ڈالر بھی مہنگا

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جبکہ ڈالر بھی مزید مہنگا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 454 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت 28 ڈالر کے اضافے کے بعد 2 ہزار ایک ڈالر اور 63 سینٹ تک پہنچ گئی۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

دوسری جانب ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 63 پیسے مہنگا ہوکر 178 روپے 13 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 179 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں