جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

ننھی بچی شہزادہ ہیری کے پاپ کارن چراتی پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹورنٹو: شاہی خاندان کے کسی فرد کی اشیا کو چرانا اول تو نہایت حوصلے والا کام ہے، اور اگر کوئی حوصلہ مند یہ کام کر بھی دکھائے تو اسے سخت سزا کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ لیکن برطانوی شہزادہ ہیری کی اشیا چرانے والا چور اتنا معصوم تھا کہ شہزادہ ہیری خود بھی ہنس پڑے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں والی بال میچ کے دوران شہزادہ ہیری اپنے دوست سے باتوں میں مصروف تھے۔ برابر میں اپنی والدہ کی گود میں بیٹھی ایملی ان کے پاپ کارن کھاتی رہی۔

دو سالہ ایملی شہزادہ ہیری کے دوست کی بیٹی ہے جو افغان جنگ میں ان کے ساتھ تھے۔ ایملی کے والد جنگ کے دوران دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئے تھے۔

بہرحال میچ کے دوران ایملی شہزادہ ہیری کے پاپ کارن مزے سے کھاتی رہی۔

کافی دیر تک تو شہزادہ ہیری کو احساس ہی نہ ہوا، بالآخر جب انہوں نے ایملی کو پاپ کارن کھاتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو وہ خود بھی ہنس پڑے۔

اس کے بعد دونوں ایک دوسرے کو خوب تنگ کرتے ہوئے پاپ کارن کھاتے رہے اور میچ دیکھتے رہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں