تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ٹوکیو: پہلی بار مسلمان خواتین کے لیے فیشن شو کا انعقاد

ٹوکیو : جاپان میں مسلم خواتین کے لیے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں حجاب کے نت نئے انداز پیش کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ مسلم خواتین کے لیے ایک فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس فیشن شو کے دوران ماڈلز رنگارنگ ملبوسات پہن کر شریک ہوئیں۔

hijab

1
شو کو چار چاند اس وقت لگے جب ریمپ پر ماڈلز ان حجاب کو پہنے جلوہ افروز ہوئی، جسے دیکھ کر حاضرین کی جانب سے خوب داد دی گئی، فیشن شو میں رنگا رنگ حجاب کے ساتھ ساتھ ماڈرن ڈیزائن کے گاؤن بھی متعارف کروائے گئے۔

6

hijab-2

اس تقریب میں دنیا بھر سے مسلم ڈیزائنرز نے حصہ لیا جنہوں نے حجاب کو نئی جدت دیتے ہوئے کھلتے رنگوں کے ساتھ ساتھ فیشن کے بدلتے تقاضوں کا خیال رکھا، اس ایونٹ کا انعقاد خاص طور پر جاپان میں رہنے والی مسلم خواتین کے لیے کیا گیا تھا۔

اس فیشن شو میں دس بڑے برانڈز نے شرکت کی اور ان میں سے زیادہ تر سنگاپور کے برانڈز تھے، دو روز تک جاری رہنے والے اس شو میں نہ صرف مسلمان بلکہ جاپانی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔


مزید پڑھیں : نیویارک فیشن ویک 2016 کا میلہ حجاب والے ملبوسات مقبول


تقریب میں شرکت کرنے والے بیشتر مہمانوں لڑکیوں کا کہنا تھا کہ وہ حجاب کا استعمال نہیں کرتیں لیکن اس فیشن شو کے بعد دل میں اس کا شوق اور بڑھ گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -