ٹوکیو اولمپکس میں شریک بھارتی کھلاڑی تین دن کے دوران ہاکی، تیراکی، تیر اندازی سمیت آٹھ مقابلوں سے باہر ہوگئے۔
بین الااقومی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپک گیمز کا آغاز ہوچکا ہے جس میں بھارتی مرد ہاکی ٹیم کی شکست کے بعد وویمن ہاکی ٹیم نے بھی شکست کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔
پول اے کے میچز میں بھارتی وویمن ہاکی ٹیم کا مقابلہ جرمنی سے ہوا، جس میں جرمنی نے 2-0 کی برتری سے بھارت کو ہرا دیا۔
تیراکی کے مقابلوں میں بھارتی کھلاڑی سجن پرکاش 200 میٹر بٹرفلائی ریس میں 24 ویں نمبر آئے جب کہ ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں مانیکا بترا تیسرے راؤنڈ میں آسٹریا کی صوفیہ پولکانوا سے 0-4 صفر سے شکست کھاگئیں۔
بیڈمنٹس کے کھیل میں روسی کھلاڑی دانیل میڈویڈیف نے بھارتی کھلاڑی سومت ناگال کو ایونٹ سے باہر کیا جب کہ اسکیٹ شوٹنگ کے مقابلوں میں بھارتی کھلاڑی انگڈ باجوہ اور معراج احمد باالترتیب 18 ویں اور 25 ویں پر رہنے کے بعد ناک آؤٹ ہوگئے۔
تیر اندازی کے مقابلے میں اتانو داس، پروین یادھو اور ترندیپ رائے کو کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں نے 6-0 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کیا۔
بھارت کی مردوں کی ڈبل بیڈمنٹن ٹیم کی جوڑی بھی ٹوکیو اولمپک میں میڈل حاصل نہیں کرسکی اور انڈونیشیا کی ٹیم سے ہار گئی۔ میچ میں انڈونشیا کے کھلاڑی مارکس فرنالڈی گیڈون اور کیون سنجیا سکمولجو شامل تھے جب کہ بھارت کی جانب سے ستویک سراج رانکی ریڈی اور چراگ شیٹی کی جوڑی میدان میں اتری تھی۔
تلوار بازی کے مقابلے میں بھارت کی جانب سے بھوانی دیوی میدان اتریں تاہم وہ بھی مقابلہ جیتنے میں ناکام رہیں، بھوانی دیوی کو فرانس کی سیڈ مینون برونٹ سے دوسرے راؤنڈ میں شکست دیکر ٹوکیو اولمپکس سے باہر کردیا۔
واضح رہے کہ بھوانی پہلی بھارتی خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے تلوار بازی کے مقابلے میں شرکت کی ہے، بھوانی دیوی نے پہلے مقابلے میں تیونس کی بادیہ بن عزیزی کو 3-15 شکست دیکر مقابلہ اپنے نام کیا تھا۔
ٹوکیو اولمپک: بھارتی ہاکی ٹیم کی بدترین شکست
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی مرد ہاکی ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست سے دوچار ہوئی تھی۔