منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پوکی مون گو سے خاطر خواہ مالی فائدہ نہیں ہوگا، نائنٹینڈو

اشتہار

حیرت انگیز

کیا دنیا کے مقبول ترین گیم پوکی مون گو بنانے والی اور شیئر ہولڈز کمپنیاں بھی خاطر خواہ منافع نہیں کما سکتی یہ ہے وہ سوال جو ہر کسی کی زبان پر ہے۔

بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ کریکٹر پوکی مون گو کے نئے موبائل گیم ‘’پوکی مون گو‘ نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کےجھنڈے گاڑ دئیے ہیں، گزشتہ دنوں ایک وقت میں اتنے زیادہ افراد نے یہ گیم ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کی کہ اس کا سرور ہی کریش کرگیا۔

نائنٹینڈو کا کہنا ہے کہ عالمی مقبولیت کے باجود پوکی مون گو سے کچھ خاص مالی فائدہ حاصل نہیں ہوگا، اس بیان کے بعد ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کے شئیرز کی قیمت میں سترہ فیصد کی زبردست کمی ہوئی۔

تاہم اسٹاک مارکیٹ سے ایک دن میں چھ ارب ڈالر نکل گئے، نائنٹینڈو گیم بنانے والی کمپنی پوکی مون گو اور نایئنٹیک کی شئیر ہولڈر ہے۔


پوکے مون گو نے برطانوی نوجوان کو خودکشی کرنے سے بچالیا


واضح رہے کہ پوکی مون گیم کا شوق پاگل پن کی تمام حدوں کو چھو چکا ہے، امریکہ میں دو دوست پوکی مون گیم میں اتنے گم ہوئے کہ وہ نوے فٹ بلند پہاڑی سے نیچے جاگرے جبکہ نیوزی لینڈ کے شہری ٹام نے تو اس گیم کے شوق میں اپنی نوکری سے ہی استعفی دے دیا۔

پوکی مون ایک غیرحقیقی جانور نما مخلوق ہے جن کو پوکی بال میں پکڑا جاتا ہے، پکڑے جانے کے بعد پوکی اپنا درجہ بڑھاتا اور مزید طاقتور ہو جاتا ہے ۔

واضح رہے کہ اس گیم کا آغاز 1996 میں گیم بوائے ایڈوانس کی ویڈیو گیم کے طور پر ہوا تھا اب تک پوکی مون کے 781 تصوراتی اور انفرادی کردارتخلیق کئے جاچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں