ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم مشن امپاسبل ’دی فائنل ریکننگ‘ کا کانز فلم فیسٹیول میں شاندار پریمیئر ہوا۔
ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کےلیے کانز فلم فیسٹیول 2025 کا دوسرا دن ایک ناقابل فراموش لمحہ بن گیا۔
فلم مشن امپاسیبل فائنل ریکننگ گرینڈ تھیٹر لومیئر میں نمائش کےلیے پیش کی گئی، جہاں ٹام کروز نے اپنے پسندیدہ کردار ایتھن ہنٹ کو جذباتی انداز میں الوداع کہا۔
View this post on Instagram
نمائش کے بعد حال میں موجود اسٹارز نے اداکار کے لیے کئی منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں، داد دی اور محبت سے خراج تحسین پیش کیا،جسے دیکھ کر ٹام کروز آبدیدہ ہوگئے۔
اس دوران انہوں نے شرکا سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں گزشتہ 30 سالوں سے اس سیریز کے ذریعے لوگوں کو تفریح فراہم کرنے پر بےحد شکر گزار ہوں، آپ سب کی انہی محبت کی وجہ سے ہم بہترین کام پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ مشن امپاسیبل 1996 میں شروع ہوئی تھی، دی فائنل ریکننگ اسی فرنچائز کا اختتام ہے، فائنل رینکنگ میں ٹام کروز نے ناصرف مرکزی کردار ادا کیا، بلکہ پہلی بار اس سیریز میں بطور پروڈیوسر بھی کام رہے ہیں۔