منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ٹوئٹر چھوڑنے سے قبل انگلینڈ کے کرکٹر نے اظہر محمود کی ٹوئٹ شیئر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے کرکٹر ٹام کرن نے ایلون مسک کی پالیسی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر چھوڑنے سے قبل سابق پاکستانی شان دار آل راؤنڈر اظہر محمود کی ٹوئٹ شیئر کی ہے۔

پاکستان ٹیم کے سابق کھلاڑی اور بولنگ کوچ اظہر محمود نے 29 جنوری 2023 کو ٹام کرن کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا تھا، جسے انگلینڈ کے بولر نے گزشتہ روز ٹوئٹر چھوڑنے والی پوسٹ سے چند ہی منٹ قبل ری شیئر کیا۔

اظہر محمود نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’’متھیشا پتیرانا (سری لنکن بولر) اور ٹام کرن نے آج تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں نے اپنی اعلیٰ درجے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی ہمت اور خود اعتمادی دکھائی!‘‘

اس ٹوئٹ کو ٹام کرن نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک سال بعد ٹوئٹر پر آئے اور یہ ان کی پہلی ٹوئٹ ہے۔ ٹام کرن نے ٹوئٹر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں بہت فضول چیزیں ہیں اس لیے میں اسے استعمال نہیں کرتا۔

انھوں نے لکھا کہ ایک عظیم آدمی نے آواز دی ہے تو مجھے اس پر جواب دینا ہی ہوگا، ویسے بھی یہ کہنے کے لیے ایک مناسب وقت ہے کہ میں رواں سال پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) میں اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہونے پر بہت پرجوش ہوں، اور پہلی بار پاکستان جانے کے لیے شدت سے منتظر ہوں۔

یاد رہے کہ ٹام کرن کے بھائی سام کرن کو ایک ماہ قبل آئی پی ایل کی منی نیلامی میں پنجاب کنگز نے 2.25 ملین ڈالر میں خریدا تھا، یہ آئی پی ایل کی نیلامی کی تاریخ میں سب سے زیادہ بولی کا ریکارڈ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں