پاکستان سمیت کئی ممالک میں سپر بلو مون کا دلفریب نظارہ کل دیکھنے کو ملے گا جس کے بعد دنیا کو یہ تاریخی منظر 9 سال بعد دیکھنے کو ملے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں کل چاند زمین کے انتہائی قریب ہوگا اور یہ سپر بلو مون ہوگا۔
سپر مون پاکستان کے افق پر رات 8 بج کر 37 منٹ پر نظر آئے گا اور یہ اس سال رونما ہونے والے چار سپرمونز میں سب سے بڑا ہوگا اور چونکہ یہ زمین سے 3,57,344 کلومیٹر دور ہوگا اس لیے یہ معمول سے بڑا دکھائی دے گا۔
یہ بلو مون یورپی ممالک، امریکا، برطانیہ، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
- Advertisement -
تاہم بلو مون دیکھنے والے یاد رکھیں کہ یہ نام کی نسبت سے دیکھنے میں نیلا چاند نہٰں بلکہ سفید ہی ہوگا۔