ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

جو کہا اس پر اصولی اسٹینڈ لیا، جو کہنا تھا خط میں لکھ دیا، تصدق جیلانی

اشتہار

حیرت انگیز

جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے کہا ہے کہ آج بھی عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ کا پابند ہوں، جو کہا اس پر اصولی اسٹینڈ لیا، جو کہنا تھا خط میں لکھ دیا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ جج ہوں، میڈیا پر نہیں آسکتا، کبھی نہیں کہا کسی دباؤمیں تھا اگر دباؤ تھا تو میرے ضمیر کا تھا۔ کیس کے میرٹ پر خط لکھا ہے۔

تصدق حسین جیلانی کے فیملی ذرائع نے بتایا کہ جسٹس (ر) تصدق کو انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز واٹس ایپ پر بتائے گئے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تصدق جیلانی کو ٹی او آرز پڑھ کر سنائے۔

- Advertisement -

فیملی ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیشن ٹی او آرز میں رد و بدل نہیں، جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے ٹی او آرز قبول نہیں کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں