اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ٹوتھ برش کو باقاعدگی سے تبدیل نہ کرنے کے نقصانات

اشتہار

حیرت انگیز

ہم اکثر ٹوتھ برش  اس وقت تک استعمال کرتے رہتے ہیں جب تک اس کے برسلز مکمل طور پر خراب نہ ہوجائیں، لیکن ایسا کر کے ہم خود کو نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں برش کو ٹوٹ پھوٹ کی حد تک پہنچنے سے پہلے اسے باقاعدگی سے تبدیل کرنا چاہیے، ٹوتھ برش کا لائف سائیکل 3 سے 4 ماہ کا ہوتا ہے، اس کے بعد اس ٹوتھ برش سے دانت صاف کرنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ کے برش کے برسلز پھیلے ہوئے ہوں اور اس کے نیچے سیاہ نشانات آجائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو برش تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ دانتوں کا برش چار ماہ سے زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے:

آپ کے برش پر بہت زیادہ بیکٹیریا کی افزائش کی وجہ سے دانت صاف کرنے سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا اور آپ صرف اپنا وقت ہی ضائع کررہے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دانت برش کرنے کے دوران غلطی، لڑکی موت کے منہ میں چلی گئی

آپ کا برش جتنا زیادہ پُرانا ہو جاتا ہے، یہ دانت صاف کرنے میں اتنا ہی قاصر ہوتا ہے، اس کے ساتھ ہی آپ کو سانس کی بو آنے کی پریشانی بھی شروع ہو جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں